لاہور: (دنیا نیوز) ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مزید بہتری لانا وقت کی اشد ضرورت ہے، حالات بہتر کر کے مریضوں کو صحت کی سہولیات فراہم کریں گے۔
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا، جس یاسمین راشد نے سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کا حکم دیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 8 اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ تیزی سے جاری ہے، سرکاری ہسپتالوں کو آٹھ ارب روپے کی خطیر رقم سے بہتر کیا جا رہا ہے۔