اسلام آباد: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کا مخالفین کا ایجنڈا ناکام ہوگا، عوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کا مینڈیٹ دیا۔
گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان حالات سے خوفزدہ ہونے والے لیڈر نہیں، کرپشن کیخلاف اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم ہر معاملے میں شفافیت چاہتے ہیں جو سیاسی مخالفین کو برداشت نہیں۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے اراکین اسمبلی سے رابطے اور ملاقاتیں کیں، چودھری سرور وزیراعظم عمران خان سے 24 گھنٹوں میں آج دوسری بار ملاقات کرینگے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور کل بھی وفاقی دارالحکومت میں ہی رہیں گے، اراکین اسمبلی سے رابطے اور ملاقاتیں کرینگے۔