جعلی راجکماری سمیت شاہی ٹبر اباجی کی تباہ شدہ سیاست سمندر برد کر رہے ہیں: فردوس عاشق

Published On 07 March,2021 01:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری سمیت شاہی ٹبر اباجی کی تباہ شدہ سیاست سمندر برد کر رہے ہیں، کاغذی شیر ملک لوٹ کر لندن بھاگ گئے۔

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ جھوٹوں کی نانی نے درست کہا، گیدڑ کی جب موت آتی ہے وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے، ملک کے بھگوڑے کرپٹ ظل سبحانی اور منشی اسحاق کو کون نہیں جانتا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق نے مزید کہا کہ کاغذی شیر ملک لوٹ کر لندن بھاگ گئے۔