لاہور: (دنیا نیوز) اچھرہ فلائی اوور پر قاتل ڈور نے گورنمنٹ دیال سنگھ کالج کے لیکچرار کی جان لے لی، وزیراعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی،،،، سی سی پی او نے متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق خونیں کھیل نے ایک اور زندگی کی ڈور کاٹ دی،لاہور کےفیروز پور روڈ پر اچھرہ فلائی اوور پر افسوسناک واقعہ،کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے گورنمنٹ دیال سنگھ کالج کے لیکچرار آفتاب احمد جاں بحق ہوگئے۔ آفتاب احمد فیروز پور روڈ سے کالج جا رہے تھے۔
اچھرہ فلائی اوور پر ڈور پھرنے سےشہ رگ کٹ گئی ،پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا،لیکچرار آفتاب احمد کا تعلق قصور کے قصبہ کنگن پور سے تھا۔
وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب انعام غنی سے رپورٹ طلب کرلی،لاہور پولیس کے سربراہ غلام محمود ڈوگر نے ایس ا یچ او اچھرہ اظہر اسحاق کو معطل کر دیا