کراچی: ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر محمد شکیل عرف ہکلا گرفتار، اسلحہ برآمد

Published On 08 March,2021 12:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے لائنز ایریا سے سی ٹی ڈی نے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر محمد شکیل عرف ہکلا کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے لائنزایریا میں کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم محمد شکیل عرف ہکلا سے اسلحہ بھی برآمد کیاگیا۔

ملزم2009 سے قتل و غارت گری میں مصروف رہا ہے۔ ملزم نے اے ایس آئی علی محسن نقوی کو شہید کیاتھا۔ گرفتار ملزم کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
 

Advertisement