کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ڈاکوؤں نے کاروباری طبقے کو بھی پریشان کر دیا۔ سچل تھانے کی حدود گلزار ہجری سکیم 33 میں ملزمان سیمنٹ سریے کے گودام میں لاکھوں روپے کی لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے۔
کراچی کے علاقے سچل تھانے کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی۔ ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے، جاتے جاتے ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کردیا۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واردات کی سی سی ٹی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی، گلزار ہجری سکیم 33 میں ملزمان نے سیمنٹ سریئے کے گودام پر دھاوا بول دیا، تین مسلح ملزمان نے گودام کے مالک،عملے اور گاہکوں کو لوٹ لیا۔
مسلح ملزمان نے چہرے پر ماسک لگا رکھے تھے، ملزمان 10 لاکھ نقدی، ڈھائی لاکھ مالیت کے 5سے6 موبائل فون اورگھڑیاں لے اڑے، مزاحمت کرنے پرملزمان نے فائرنگ کر کے، ایک ملازم کو زخمی کرڈالا۔
زخمی شخص کو سپتال منتقل کرلیا گیا. علاقے میں دکانداروں کا روز وارداتوں پر تشویش کا اظہار.واقعے کی رپورات درج ہونے کے باوجود پولیس تاحال کوئی کارروائی نہ کرسکی۔