کراچی : (دنیا نیوز) کراچی میں شاہراہ فیصل پولیس نے خفیہ اطلاع پر بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے خلاف کارروائی کر کے 22 وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب تین ملزمان گرفتارکر لئے۔
ایس پی گلشن معروف عثمان کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے کیش 7 لاکھ روپے، سونے چاندی کے زیورات، تین پستول، گھڑیاں، کیمرے اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔
ملزمان رحیم یار خان سے کراچی آ کر گھروں میں ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کرتے تھے۔ ملزمان کو فوٹیج میں کار اور موٹرسائیکل پر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ گرفتارملزمان میں سرغنہ عبدالعلیم، قاسم اور وسیم شامل، چار ساتھی فرار ہو گئے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔