کراچی: سندھ سولڈ ویسٹ مینیجمنٹ کی گاڑی پر فائرنگ، چینی باشندہ اور راہگیر زخمی

Published On 09 March,2021 11:59 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے لیاری میں بغدادی تھانے کی حدود میں سندھ سولڈ ویسٹ مینیجمنٹ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک چینی باشندہ اور راہگیر زخمی ہوگیا۔

کراچی میں ایک اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، لیاری بغدادی تھانے کی حدود کمیلہ اسٹاپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے چینی باشندے کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ چینی باشندہ جیکسن سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض کے مطابق فائرنگ کرنے والے دومسلح ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے۔

سندھ سولڈ ویسٹ مینجمینٹ کی گاڑی پر چینی باشندہ جیکسن ایریا کا دورہ کرنے آیا تھا۔ گاڑی میں ڈرائیور اور چینی باشندہ کا ترجمان موجود تھا۔ فائرنگ سے گاڑی میں بیٹھا کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ چینی باشندہ شیشہ ٹوٹ کر لگنے سے زخمی ہوا تاہم ایک راہ گیر فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوا۔فائرنگ کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے، موقع سے 2 نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں۔
 

Advertisement