کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے شادمان ٹاون 14 بی میں اسٹریٹ کرمنل شہری کو گھر کے باہر لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔
کراچی میں شہری گھر کے باہر بھی لوٹنے لگے۔ شادمان ٹاؤن 14 بی میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی۔ فوٹیج میں ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک ملزم شلوار قمیض اور دوسرا ملزم پینٹ شرٹ میں ملبوس تھا۔ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر گاڑی کی تلاشی لی، موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔