اورنگی ٹاون میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، دو ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

Published On 10 March,2021 11:42 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران دو ڈاکووں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو لوٹنے اور اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم فرحان اور احمد عبدالستار کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔

انیس فروری کو ملزمان نے ساتھیوں کے ہمراہ قذافی چوک میں الیکڑونک مارکیٹ میں ڈکیتی کی تھی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
 

Advertisement