اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں جرگہ کے دوران فائرنگ، رہنما پیپلز پارٹی کے بیٹے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد کے پوش سیکٹر سیون ای میں لڑائی جھگڑا کے معاملے پر جرگہ ہو رہا تھا کہ اسی دوران تلخ کلامی پر فائرنگ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری کا بیٹا جرار بخاری اور ملک متین گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔
جرگے میں موجود شازل نامی شخص کو بھی گولیاں لگیں۔ تمام زخمیوں کو پولی کلینک منتقل کر کے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔