پاکستان کوسٹ گارڈز کا سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 7 کروڑ کی منشیات سمیت دیگر اشیاء برآمد

Published On 10 March,2021 04:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز نے سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے مختلف کاروائیوں کے دوران منشیات،چھالیہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ پکڑی جانے والی تمام اشیاء کی مالیت 7 کروڑ روپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون کے دوران مختلف کارروائیاں کیں، 7 کروڑ روپے کی منشیات،چھالیہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا، پہلی کارروائی گوادر شہر کے پہاڑی علاقوں میں غیر قانونی طریقے سے چھپائی گئی ایک ہزار دس کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد دوسری جانب ناکہ کھاری چیک پوسٹ مسافر کوچ میں سوار مسافر کے بیگ سے ساڑے 9 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ادھر ناکہ کھاری چیک پوسٹ سے گاڑیوں کی تلاشی کے دوران ساڑھے 3 ہزار کلو گرام چھالیہ اور غیر ملکی کپڑا برآمد ہوا، ملزم گرفتارکر لیا گیا۔

دوسری جانب اوتھل موبائل گشت کے دوران ٹرک سے 6800 لیٹرایرانی ڈیزل بھی برآمد اور 2 افراد کو گرفتارجبکہ ناکہ کھاری مزدا ٹرک سے 14 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرکے 2 ملزمان گرفتار کیئے گئے۔

ڈام کے علاقے سے غیر قانونی طریقے سے چھپایا گیا 64200 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔ پسنی کے علاقے شادی کور ندی سے دوران گشت آئل ٹینکر سے 17 ہزار لیٹر اور زمین میں چھپایا گیا، 25 ہزار لیٹرایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔

کراچی میں سپر ہائی وے سے دوران چیکنگ ٹرکوں سے 16500 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد 3 افراد گرفتار ہوئے۔ کوسٹ گارڈز حکام کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران اسمگل کی جانے والی منشیات،چھالیہ، متفرق اشیاء،1 لاکھ 43 ہزار 5 سو لیٹر ایرانی ڈیزل،6 عدد ٹرک سمیت 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق گوادر کے قریب پاک ایران بارڈر سے 4 تارکین وطن گرفتارکئے گئے۔

Advertisement