لاہور: (دنیا نیوز) ایک اور گھریلوملازمہ مالک کے ظلم کاشکار بن گئی، لاہورکےعلاقہ وحدت کالونی میں 10سالہ گھریلوملازمہ پرمبینہ تشدد کیا گیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے متاثرہ بچی کو تحویل میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سال بدل گیا مگر مالکان کے رویے نہ بدلے ،ایک اور ننھی پری مالک کے ظلم کا شکار بن گئی،لاہورکےعلاقہ وحدت روڈ پر 10سالہ گھریلو ملازمہ صبا پر مالک کا مبینہ تشدد ،بچی کی چیخ و پکارپر محلے داروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے فوری ایکشن لیا اورصبا کو میڈیکل کے لیے جناح ہسپتال لے گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا میڈیکل ہو گیا، رپورٹ بچی کے والدین کو ملے گی جس کے بعد مقدمہ کا اندراج ہو گا۔ 10سالہ صبا نےبتایاکہ اس پر3روز سے تشدد کیا جا رہا تھا، ڈیڑھ سال سے اس گھر میں کام کر رہی ہوں،5ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔