سکھر: (دنیا نیوز) سکھر پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر پولیس نے نوجوان کے بھائیوں کا مختلف شہروں سے کرمنل ریکارڈ حاصل کرلیا۔
ملزم عرفان جتوئی کے چار بھائیوں کیخلاف بھی متعدد مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ریکارڈ کے مطابق ساجدجتوئی کیخلاف 2014 سے اب تک مختلف تھانوں میں 15 مقدمات درج ہیں۔ ماجد جتوئی اور راشد جتوئی پولیس کو تین مقدمات میں مطلوب ہے۔
مبینہ مقابلے میں ہلاک عرفان کا چوتھا بھائی غلام نبی جتوئی بھی پولیس کو مطلوب نکلا۔ مقدمات خیرپور، شکارپور، نوابشاہ، جامشورو سمیت مختلف علاقوں کے تھانوں میں درج ہیں۔ مقابلے میں ہلاک عرفان جتوئی کے خلاف مختلف شہروں میں26 مقدمات درج تھے۔