محکمہ پولیس میں غلط تفتیش، اختیارات کا ناجائز استعمال، کرپشن بڑھ گئی

Published On 12 March,2021 11:57 am

لاہور: (روزنامہ دنیا )پنجاب حکومت کے پولیس کو تبدیل کرنے کے وعدےصرف دعوے ثابت ہوئے ۔ غلط تفتیش ، اختیارات کا ناجائز استعمال اور کرپشن کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ کے اپنے ہی احتساب سیل کی رپورٹ نے پولیس میں تبدیلی کے دعوؤں کی قیوے کھول دی ۔ 2020 میں شہریوں نے پولیس افسران اور اہلکاروں کی رشوت لینے کی 7975 شکایات درج کرائیں جبکہ 2019میں پولیس افسران کی رشوت لینے کی 4746شکایات تھیں ۔روزنامہ دنیا کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق2020 میں شہریوں نے پولیس افسران اور اہلکاران کیخلاف 7975 شکایات درج کرائیں جبکہ 2019میں پولیس افسران کی رشوت لینے کی 4746شکایات تھیں۔

پولیس افسران اور تفتیشی افسران کی طرف سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر شہریوں نے 2020میں 5854شکایات درج کرائیں اور 2019 میں پولیس کے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کی 3507شکایات تھیں ۔ قتل ، اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات کی غلط تفتیش پر شہریوں نے 2020میں 4299شکایات درج کرائیں ۔ جبکہ 2019میں مقدمات کی غلط تفتیش کے متعلق شہریوں کی 2516شکایات تھیں ۔
 

Advertisement