محکمہ موسمیات کی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی

Published On 10 March,2021 09:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج رات پشاور، ایبٹ آباد، چارسدہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب میں میانوالی، بھکر، سرگودھا میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی توقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی ہے۔
 

Advertisement