پولیس میں ظلم اور ناانصافی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے: گورنر پنجاب

Published On 09 March,2021 10:54 am

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پولیس میں ظلم اور ناانصافی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، تھانہ کلچر کے مکمل خاتمے کیلئے میرٹ اور شفافیت لازمی ہے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور سے آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے ملاقات کی۔ جس میں امن و امان سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ سفارش کلچر سے اداروں کی تباہی ہوتی ہے، پولیس کو سیاسی مداخلت سے 100 فیصد پاک کیا جا رہا ہے، ہم اداروں کو کرپشن اور سفارشی کلچر سے مکمل پاک کرنا چاہتے ہیں، اداروں کی مضبوطی سے ملک مضبوط ہوگا۔

ملاقات میں آئی جی پنجاب نے ایچ آر ایم آئی ایس سسٹم اور امن و امان بارے بریف کیا۔ آئی جی انعام غنی کا کہنا تھا کہ ایچ آر ایم آئی ایس سے ٹرانسفر پوسٹنگ سمیت معاملات میں شفافیت آئی ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل آئی جی مکمل با اختیار ہے، حکومتی ہدایات کے مطابق پولیس میں میرٹ اور شفافیت یقینی بنا رہے ہیں۔
 

Advertisement