لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ استعفوں کی کھوکھلی دھمکیوں پر پی ڈی ایم کو ہزیمت ہوئی، مولانا نے پھر سے استعفوں کا شوشہ چھوڑ دیا۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا خود پارلیمنٹ سے باہر ہیں لہذا انہیں کسی کا بھی اسمبلی میں ہونا قبول نہیں، استعفے دینا پیپلزپارٹی کو کسی طور قبول نہیں، شاطر پیپلزپارٹی اپنے فیصلے ڈکٹیٹ کراتی نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے جعلی راجکماری، مولانا اور دیگر سیاسی یتیم خاصے ناراض ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ خاطر جمع رکھیئے آج نہیں تو کل ان کرپشن دیوانوں کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹے گی، ایک بار پھر حق اور سچ پر کھڑے عمران خان کی فتح ہوگی۔