کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کا مطلوب دہشتگرد گرفتارکرلیاگیا۔ ملزم خواجہ فیصل اور اس کے ساتھی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام نے انٹیلی جنس بنیاد پر کراچی میں کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے مطلوب دہشتگرد خواجہ فیصل کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد برآمد کیاگیا۔ ملزم خواجہ فیصل اور اس کے ساتھی پولیس کے اعلیٰ افسران کے قتل میں ملوث ہے۔
ملزمان کے دیگرساتھیوں میں ذاکرحسین،عرفان سندھی،آصف بڈھا، ابوعرفان اوریامین شامل ہیں۔ ملزم اور اس کے ساتھیوں ایس پی جیل امان اللہ نیازی اور ڈی ایس پی رحیم بنگش کے قتل کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں۔
ملزمان پرڈی ایس پی نواز رانجھا کو بھی قتل کرنے کا الزام ہے۔ ڈی ایس پی نواز رانجھا کے قتل کے الزام میں خواجہ فیصل کی ٹیم کے دو ساتھیوں کو سزائیں ہوچکی ہیں۔ ملزمان نے رسالہ تھانے کی حدود میں سیاسی مخالفت پر دو لڑکوں کو قتل کیاتھا۔