شکارپور: جتوئی قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم، دو افراد جاں بحق

Published On 12 March,2021 04:11 pm

شکار پور: (دنیا نیوز) شکارپور کے ٹاؤں چک کے قریب نواحی گاؤن قادر جتوئی میں جتوئی قبیلے کے دو گروپوں مین تصادم ہوا جس کے باعث دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تصادم کے دوران دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پرڈنڈوں ، اینٹوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ تصادم کےنتیجے میں دو افراد جان بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمیوں کو تحصیل ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ 3 شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث سکھرم بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپوں مین تصادم زرعی زمین کے تنازع پر ہوا ہےجبکہ مزید خونریزی کو روکنے کے لئے علائقہ مین پولیس تعنیات کردی گئی ہے۔
 

Advertisement