شکارپور: جتوئی قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

Published On 12 March,2021 03:41 pm

شکارپور: (دنیا نیوز) شکارپور کے ٹاؤں چک کے قریب نواحی گاؤں قادر جتوئی میں جتوئی قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی ہو گئے۔

تصادم کے دوران دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پرڈنڈوں، اینٹوں اور کلھاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ تصادم کےنتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمیوں کو تحصیل ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ 3 شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث سکھر ریفر کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں تصادم زرعی زمین کے تنازع پر ہوا ہےجبکہ مزید خونریزی کو روکنے کے لئے علاقہ میں پولیس تعنیات کردی گئی ہے ۔  

Advertisement