لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہو گئے، پولیس نے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ کے علاقہ میں ڈاکو ناکہ لگا کر وارداتیں کر رہے تھے، اسی دوران پولیس کو اطلاع موصول ہوئی، کاہنہ پولیس اور سی آئی اے موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بال بال بچ گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کاہنہ پولیس کی جوابی فائر نگ سے دو ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے، پولیس کے اعلی افسران نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ پولیس نے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کاتعلق قصور سے تھا، شناخت وقاص اور سفیان کے نام سے ہوئی ،دونوں ڈاکو ریکارڈ یافتہ اور ڈکیتیوں میں مطلوب تھے ۔