لاہور: (دنیا نیوز) خون سفید ہو گیا، جائیداد کے جھگڑے پر باپ نے فائرنگ کر کے ایک بیٹے کو موت کے گھاٹ اُتار دیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں کاہنہ کے علاقے لکھوکی میں باپ عبد الرشید نے جائیداد کے تنازع پر تعیش میں آ کر فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آ کر دو بیٹے زخمی ہو گئے۔
باپ کی طرف سے کی گئی فائرنگ میں ابرار کو ایک فائر سینے میں لگا جبکہ دوسرا پیٹ پر لگا جس کے باعث وہ جاں بحق ہو گیا، دوسرے بیٹے مبارک کو پاؤں پر فائر لگے، جس کے باعث اُسے ریسکیو ٹیم نے طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔