لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ میں دو روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر ماں بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ماں بیٹی کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی بجائے شوٹرز سے مروایا گیا۔
کاہنہ کے علاقے میں دو روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر ماں بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین، پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کو اس کے شوہر نے دوسری شادی کرنے کے لئے بیٹی سمیت قتل کروایا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر دلاور دوسری شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کی بیوی دوسری شادی کی اجازت نہیں دے رہی تھی۔
شوہر دلاور نے کرائے پر شوٹر بلوا کر بیٹی سمیت قتل کروا دیا۔ پولیس نے قتل کرنے والے شوٹر، شوہر دلاور اور اسلحہ فراہم کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ سی آئی اے کاہنہ کےمطابق گرفتارملزم دلاورنے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا۔ انسپکٹرنبی بخش بٹ کا کہنا ہے کہ دلاور اپنی سالی سے شادی کرنا چاہتا تھا، اس لئے بیوی اوربیٹی کوقتل کروادیا۔