لودھراں: (دنیا نیوز) مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا، فائرنگ کی زد میں آکر دو راہگیر بھی زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا کے علاقے اللہ ورایا چوک میں کار سوار نامعلوم افراد نے کار پراندھا دھند فائرنگ کردی جس سے کارمیں سوار رتمام چاروں افراد چل بسے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 2 راہگیر بھی زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے اپنی کار میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور الله ورایا چوک کو کوارڈن آف کرکے مقتولین کی شناخت اور وجہ قتل معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔