پنجاب میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 8 فیصد تک جاپہنچی: ڈاکٹر یاسمین راشد

Published On 15 March,2021 03:10 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 8 فیصد تک جاپہنچی، ٹیسٹوں کی تعداد بڑھا چکے، 4 کروڑ 40 لاکھ ویکسین کی خوراکیں جلد مل رہی ہیں، اپوزیشن کا کورونا پر سیاست کرنا افسوس ناک ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 55 سال سے زائد عمر کے لوگوں کیلئے یہ لہر جان لیوا ہے، کورونا کہیں نہیں گیا، اپوزیشن کو اللہ عقل دے، اگر یہ قوم زندہ رہے گی تو سب کچھ ہوتا رہے گا، افسوس اپوزیشن لیڈر کہہ رہے ہیں جب ہم لونگ مارچ کی بات کرتے تو یہ کورونا لے آتے ہیں، اپوزیشن کو چاہیے ہمارے ساتھ تعاون کرے۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ آج کے دن تک ایک لاکھ سولہ ہزار فرنٹ ورکر کو ویکسنیشین لگا چکے، موجودہ کورونا وائرس کی 70 فیصد یو کے وائرس سے مشابہت رکھتی ہے۔