لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت نے بے روزگار نوجوانوں کو اپنا کاروبار فراہم کرنے کی جانب اہم قدم اٹھایا، پنجاب روزگار سکیم کے تحت نوجوانوں کو قرض فراہمی کا آغاز کر دیا گیا۔
معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ابتدائی طور پر 400 افراد کو 18 کروڑ مالیت کے چیک دئیے جاچکے ہیں، سکیم کے تحت نوجوانوں کو 1 لاکھ سے 1 کروڑ روپے تک کے آسان قرض دیئے جارہے ہیں، پنجاب روزگار سکیم کے تحت مرد و خواتین اور خواجہ سراؤں میں 30 ارب سے زائد قرضے تقسیم کئے جائیں گے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب روزگار سکیم سے وزیراعظم عمران خان کے ویژن روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بےروزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی، لیکن پی ڈی ایم کے سیاسی بے روزگاروں کی بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔