راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان رینجرز پنجاب، پنجاب پولیس اور سول انتظامیہ نے مشترکہ اقدام اٹھاتے ہوئے ضلع راجن پور کی مقامی آبادی کو بنیادی سماجی خدمات فراہم کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رینجرز پنجاب، پنجاب پولیس اور سول انتظامیہ نے مشترکہ اقدام اٹھاتے ہوئے ضلع راجن پور کے کچہ کے دور دراز علاقوں تک رسائی کی گئی، اقدام کے تحت مقامی آبادی کو بنیادی سماجی خدمات فراہم کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مفت میڈیکل کمیپس میں کوئی 500 مریضوں کا علاج اور مفت ادویات فراہم کی گئیں، ضرورتمندوں خصوصی طور پر خواتین میں 800 راشن تھیلے تقسیم کیے گئے۔ راشن تھیلے آٹا، دال، چینی، چائے وغیرہ پر مشتمل تھے۔ بحوں کے لیے 1ہزار گفٹ پیک بھی دیئے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز صوبائی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن اور استحکام یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ سیکیورٹی فورسز عوام کو ضروری سہولیات فراہم کرنے میں بھی پیش پیش ہیں۔