آئی ایس پی آر کی جانب سے 23 مارچ کی مناسب سے نیا ملی نغمہ جاری

Published On 13 March,2021 03:33 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے 23 مارچ کی مناسب سے نیا ملی نغمہ جاری کر دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ نغمے میں وطن سے محبت اور قوم کے اتحاد کا پیغام دیا گیا ہے۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے رواں برس یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی ملی نغمہ جاری کر دیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں یوم پاکستان کے سلوگن  ایک قوم، ایک منزل  تحریر کیا ہے۔

اس ملی نغمے میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان و آزاد جموں کشمیر کے عوام کی وطن سے محبت اور قومی اتحاد کو اجاگر کیا گیا ہے۔