لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ میں سی آئی اے پولیس کا ڈراپ سین، پولیس مقابلے کی فوٹیج سامنے آگئی۔ پولیس کی جانب سے ڈاکووں کو تعاقب کر کے انکو زندہ پکڑا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو انکوائری سونپ دی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے پہلے دونوں ڈاکوؤں کی خوب دوڑ لگوائی،بعدازاں انہیں زندہ پکڑ کرمارا پیٹا،اس کے بعد بے رحمی سے پیٹنے کے بعدڈاکوؤں پر گولیوں کی بارش کردی۔
منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نوجوان پولیس کی منت سماجت بھی کررہےہیں مگر پولیس کو رحم نہ آیا۔ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکوؤں میں وقاص اور سفیان شامل تھے۔
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران و جوانوں کو معطل کر دیا،ساجد کیانی کہتے ہیں کہ قصور وار ثابت ہونے پر متعلقہ پولیس والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
ایس ایس پی آپریشنز کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔