کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سٹیٹ ایجنسی میں لوٹ مار کے دوران شہری کی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی ہو گئے، فرار ہونے دوران پولیس سے مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے.تاہم دونوں ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دو ملزمان اسٹیٹ ایجنسی پر ڈکیتی کرنے پہنچے تھے.مالک نے ملزموں پر فائرنگ کی ، فائرنگ سے دونوں ملزم زخمی ہوئے. زخمی ملزم شبیر دم توڑ گیا ہے جبکہ ملزم رانا عزیز کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا.ملزموں سے 2 پستول برآمد کرلیے گئے۔