کراچی: شرافی گوٹھ میں پولیس کارروائی کے دوران 2 ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

Published On 19 March,2021 12:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق شرافی گوٹھ سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم شان کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم شان کیخلاف مختلف تھانوں میں پانچ مقدمات درج ہیں۔

گرفتار ملزم ہارون عرف نونا کا کرمنل ریکارڈ بھی ملا ہے، ملزمان کے قبضے سے 2 موٹر سائیکلیں،2 پستول اور کیش برآمد کیاگیا ہے۔
 

Advertisement