کراچی: (دنیا نیوز) سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے صوبے بھر میں دھواں دار گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئیں، ٹریفک پولیس کی مدد سے دھواں دینے والی گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
محکمہ ماحولیات کے ترجمان کے مطابق سندھ بھر میں دھواں دینے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئیں۔ سکھر،حیدرآباد اور کراچی کی مصروف شاہراہوں پرگاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ جدید آلات کی مدد سے ان گاڑیوں سے نکلنے والےدھویں کی مقدار کا معائنہ کیا گیا۔
چیکنگ کے دوران109گاڑیوں میں سے36 گاڑیاں مقررہ حدود سے زائد دھواں دیتی پائی گئیں۔ ان گاڑیوں پر ٹریفک پولیس کے ذریعے36ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ آپریشن کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر انسٹرومنٹ انجنئیرنگ صدا بخش نے کی۔