کراچی: تین بھائیوں نے بہن اور کزن کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا

Published On 19 March,2021 04:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے منگھو پیر تھانے کی حدود میں 3 بھائیوں نے بہن اور اسکے کزن کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود خیرآباد میں تین سگے بھائیوں نے بہن اور اس کے کزن کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے آشنا کو غیرت کے نام قتل کیاگیا۔ قتل ہونیوالی خاتون کی شناخت در بی بی جبکہ اسکے کزن کی شناخت مختیارعلی کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی در بی بی کا شوہر سعودی عرب میں مقیم ہے تاہم خاتون کا کزن رات گئے در بی بی سے ملنے آتا تھا۔ جس کے باعث در بی بی کے سگے بھائیوں نے دونوں کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں درج کیاگیا۔ واقعہ میں ملوث دو ملزمان ظفراللہ اور اسلم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کا تیسرا بھائی امان اللہ تاحال فرار ہے۔ ملزم امان اللہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
 

Advertisement