کوئٹہ: (دنیا نیوز) پولیس نے تین بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کی گرفتاری بلوچستان کے علاقے سبی سے عمل میں لائی گئی ہے۔
ڈی آئی جی اظہر اکرم ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے میڈیا کو بتانا تھا کہ ملزم نے بے دردی سے 3 بچوں کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کیا تھا، اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ یہ اندوہناک واقعہ 15 مارچ کو کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پیش آیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے 2 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، ٹیموں نے 5 دن کے اندر ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو عدالت میں پیش کرکے 3 دن کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اقبال نامی ملزم کوئٹہ میں ٹیکسی چلایا کرتا تھا۔ زخمی بچی کے ہوش میں آنے کے بعد اسے شک کی بنیاد پر کچھ تصویر دکھائی گئی جس نے اسے شخانت کیا۔
ڈی آئی جی پولیس اظہر اکرم کا کہنا تھا کہ گھر کی دیواروں اونچی ہیں جس سے اس بات کااندازہ ہوا کہ ملزم گھر کے دروازے سے داخل ہوا۔ ملزم سے ابتدائی تفتیش کے ذریعے معلوم ہوا ملزم کی مقتولین بچوں کے والدین سے کوئی چپکلش چل رہی تھی۔