کراچی: بیوی کے قتل میں ملوث شوہر گرفتار، اعتراف جرم کر لیا

Published On 22 March,2021 12:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے عثمان آباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران بیوی کے قتل میں ملوث شوہر طارق کو گرفتار کرلیا، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق دو روز قبل پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک خاتون نے گھر میں خودکشی کرلی ہے۔ گارڈن پولیس کے ایس ایچ او نے موقعے پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ تفتیش میں پتہ چلا یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے۔

پولیس نے موقع سے فرار اس کے شوہر کی تلاش شروع کی۔ عثمان آباد سے مقتولہ کے شوہر طارق کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے اعتراف کیا گھریلو تنازعات سے تنگ آکر بیوی کا گلہ دباکر قتل کیا۔ ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
 

Advertisement