رحیم یارخان : (دنیا نیوز) رحیم یار خان کے علاقے خان پور میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھلا کر بہو کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں خان پور کے نواحی علاقے کچی جمال میں ورثاء کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ ہماری بیٹی کو سسرالیوں نے مبینہ طور پر زہریلیاں گولیاں کھلا کر مار ڈالا ہے۔ 5 سال قبل میری بہن آسماء کی شادی عبدالمالک سے ہوئی تھی۔
قتل ہونےوالی لڑکی کے بھائی محمد زبیر خان نے بتایا کہ عبدالمالک نے میری بہن اسماء کو کوئی زہریلی چیز کھلائی اور بعد میں حالت نازک ہونے پر ہسپتال لے آیا، میری والدہ اور چھوٹا بھائی پتہ کرنے گئے تو ان پر بھی عبدالمالک اور اس کے رشتے داروں نے تشدد کیا۔ اسماء کو شیخ زید ہسپتال ریفر کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔
پولیس نے مقتولہ کی میت پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تحقیقات کا میرٹ پر کرنے کا اعلان کیا ہے۔