لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بھارت میں مندر سے پانی پینے والے مسلمان بچے پر تشدد کی ویڈیو شیئر کر دی، چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ بھارت مکمل طورپر تعصب پسند ہندووں کا ملک بن چکا ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مودی آر ایس ایس کے دہشت گردوں کی سر پرستی کر رہا ہے۔ بھارتی سکیورٹی فورسز بھی انتہا پسند دہشت گردوں کی حمایتی ہیں۔ مسلمان ہونا بھارت میں آج جرم بن چکا ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارت میں انسانی حقوق کے قتل پرعالمی ادارے خاموشی ختم کریں۔ اقلیتوں کیلئے بھارت دنیا کا خطر ناک ترین ملک بن چکا ہے۔ اقوام متحدہ کو بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔
بھارت مکمل طور پر تعصب پسند ہندوؤں کا ملک بن چکاہے۔مسلم کمیونٹی پر تشدد معمول ہےلیکن خود ہٹلر مودی ان انتہاپسندوں کا سربراہ ہےوہ انکےخلاف کارروائی کیسےکرےگا۔مندر سےمخص پانی پینے پر مسلمان بچےپر تشدد بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال کی قلعی کھول رہاہے۔#MuslimLivesMatter@UN pic.twitter.com/GahaSUmDT2
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) March 21, 2021