کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے شریف آباد میں ایم کیو ایم سابق کنونیئر عمران فاروق کے گھر میں ڈکیتی کرنے والے 4 ملزمان ایک ماہ بعد گرفتار کر لیے گئے، واردات میں گھر کی ماسی ملوث نکلی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شریف آباد میں ایم کیو ایم سابق کنوینئر ڈاکٹر عمران فاروق کے گھر میں ڈکیتی کا واقعہ پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک ماہ بعد واقعہ میں ملوث ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزموں میں گھر کی ماسی بھی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمہ نصرت جہاں نے شوہر ابرار علی اور محمد ارسلان کی مدد سے گھر میں ڈکیتی کی تھی، واقعہ میں ملزموں کا ایک باہر کا ساتھی محمد فرحان بھی گرفتار کیا گیا، واردات کا مقدمہ بھی درج کی گیا تھا، ملزموں کے زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کرلیا گیا۔۔