ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، شناخت نہ ہو سکی

Published On 26 March,2021 08:56 am

ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو گولی لگنے سے مارے گئے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ گاؤں 152 گ ب بھنڈیاں کے قریب ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے، دوران ڈکیتی ڈاکووں کی فائرنگ سے راہگیر زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈاکوں کا تعاقب کیا تو انہوں نے فاہرنگ کر دی۔ اس دوران دو ڈاکو فائر لگنے سے زخمی ہو کر ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے ڈاکوؤں کی ڈیڈ باڈیز کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکو 322 ج ب شہزادہ کے رہائشی شکیل عرف ہیرا کے قتل میں ملوث تھے، پولیس تاحال ڈاکووں کے ناموں کی شناخت نہیں کر سکی۔
 

Advertisement