کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے لیاری میں پیسوں کے لین دین پر دوست نے اپنے دوست کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق قاتل عبدالستار عرف راشد نے اپنے دوست نوید خان کو اپنے گھر بُلا کر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا، ملزم نے اپنے بھائی اور ماں کے ساتھ دوست کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے لئے کالین میں لپیٹ کر فلیٹ سے نیچے اُتارا پہلے رکشا اور بعد میں لوڈر گاڑی کرائے پر کی۔
ڈرائیور نے کالین سے خون ٹپکتا دیکھ کر شور مچا دیا، اہل محلہ کے جمع ہونے پر مرکزی قاتل عبدالستار عرف راشد فرار ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کی ماں بشیرہ اور بھائی آصف کو گرفتار کرکے گھر سے آلہ قتل برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔