کوہاٹ: (دنیا نیوز) کوہاٹ میں قتل ہونے والی چار سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی ثابت ہو گئی۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق کوہاٹ کے علاقے خٹک کالونی کی رہاٸ ئشی بچی حریم فاطمہ کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ بچی کی موت سانس بند ہونے کی وجہ سے واقع ہوئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 36مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جاری ہے۔۔ ٹیسٹ نمونے ڈی این اے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔ واقعے کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ صدر میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
4 سالہ بچی حریم فاطمہ بدھ کے روز اچانک لاپتہ ہو گئی تھی جس کی لاش گزشتہ روز مقامی نالے سے برآمد ہوئی۔