کراچی: بزرگ ملزمان بھی سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں سرگرم

Published On 26 March,2021 04:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بزرگ ملزمان بھی سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں سرگرم ہوگئے، پی آئی بی کالونی میں ملزمان نے شہری کو لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں دو موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے واردات کی۔۔ جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔ شہری کو گھر کی دہلیز پر اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا۔ واردات کے بعد موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان با آسانی فرار ہوگئے۔ بزرگ ملزم کو موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
 

Advertisement