پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں غیرت کے نام پر ایک خاتون اور مرد کو قتل کر دیا گیا، پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متنی نگلی ودان گل کلے میں غیرت کے نام پر ایک خاتون اور مرد کو قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق دیور نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے بھابھی اور غیر مرد کو قتل کیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کر دی۔