کراچی: مبینہ پولیس اہلکار کی شہری سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش، منگھو پیر میں قتل کا ملزم گرفتار

Published On 29 March,2021 11:34 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں شہری کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے ذاتی رنجش کی بناء پر ابراہیم کو قتل کیاتھا۔ دوسری جانب فائیو سٹار چورنگی کے قریب مبینہ پولیس اہلکار کی شہری سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش پر لوگوں کی بڑی تعداد اکٹھی ہو گئی۔

منگھو پیر انوسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل میں ملوث ملزم ناصر کو گرفتار کرلیا۔ انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق منگھوپیر میں نامعلوم ملزمان نے ذاتی دشمنی کی بناء پر ابراہیم نامی شہری کو قتل کیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ منگھو پیر تھانے میں درج کرایا گیا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب لانڈھی منزل پمپ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے مبینہ نامی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

ادھر فائیو اسٹار چورنگی پر مبینہ پولیس اہلکار کی جانب سے شہری سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی گئی۔ شہری کے شور مچانے پر عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ شہریوں نے چورنگی پر موجود ٹریفک اہلکار کو مدد کے لئے طلب کیا۔ متاثرہ شہری بار بار اہلکار کی پستول اور پولیس موٹرسائیکل کی نشاندہی کرتا رہا۔ پولیس حکام کے مطابق اہلکار کون تھا اور کیا کر رہا تھا تفتیش کررہے ہیں۔
 

Advertisement