کراچی: مسلح ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ، مفتی سلیم اللہ شدید زخمی

Published On 31 March,2021 04:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں منگھوپیر روڈ ایم پی آر کالونی میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے تعاقب کے بعد گاڑی پر فائرنگ کرکے مفتی سلیم اللہ کو شدید زخمی کردیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، منگھوپیر ایم پی آر کالونی میں 2 مسلح ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ چالیس سالہ مفتی سلیم اللہ فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کے مطابق مفتی سلیم اللہ مدرسے کے قریب پہنچے تو گھات لگائے ملزمان
نے فائرنگ کردی۔

مفتی سلیم کے اہلخانہ اور دوستوں نے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لئے اعلیٰ حکام سے اپیل کردی۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مفتی سلیم اللہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا۔۔ ایک گولی بازو سے گزرکرپیٹ میں لگی ، حالت خطرے سے باہر ہے۔
 

Advertisement