کراچی: پولیس نے شہری سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

Published On 30 March,2021 10:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے عزیز آباد میں پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہری سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

عزیز آباد بلاک ٹو میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم کے پستول نکالنے سے قبل ہی اہلکار نے پھرتی دکھا دی۔ اہلکار جیسے ہی پوچھ گچھ کرنے لگے تو ملزم نے پھرتی سے پستول نکالنے کی کوشش کی۔

پولیس اہلکار نے تیزی سے رائفل کی نوک ملزم پر رکھ دی، پولیس اہلکاروں نے ملزم پر تشدد بھی کیا، پولیس حکام کے مطابق واردات میں ملزم کے فرار ہونے والے دو ساتھیوں کو علاقائی گشت کے دوران الگ الگ مقام سے گرفتار کرلیا گیا۔

Advertisement