کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو دو مقدمات میں بری کردیا۔۔استغاثہ ایک بار پھر ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔
سٹی کورٹ میں عزیر بلوچ کیخلاف ہنگامہ آرائی،جلاو گھیراو اور تھانے پر حملے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دونوں مقدمات میں عزیر بلوچ کو بری کردیا۔ استغاثہ ایک بار پھر ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا ملزموں کو گواہوں نے پہچانے سے انکار کر دیا۔ ملزموں کیخلاف اگر دوسرے مقدمات نہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے۔ ملزموں کیخلاف 2012 میں کلری میں جلاؤ گھیراؤ اور کلاکوٹ میں تھانے پر حملے کے مقدمات درج تھے۔