پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مختلف اضلاع میں کریک ڈاؤن کے دوران 4 ہزار لیٹر سے زائد مضر صحت مشروبات، 15 سو کلو مضر صحت اشیاء خورونوش برآمد کر لیں، کئی ہوٹلز اور دکانیں سیل کر دی گئیں۔
فوڈ اتھارٹی کے مطابق حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر پشاور کے رنگ روڈ پر 3 ہوٹلز سیل کئے گئے، صوابی میں گودام سے 3 ہزار لیٹر جعلی مضر صحت مشروبات برآمد کرتے ہوئے گودام کو سیل کیا گیا۔ چارسدہ میں فوڈ پوائنٹس سے 750 لیٹر زائد المعیاد مشروبات برآمد ہوئے، ایبٹ آباد میں 950 کلوغیرمعیاری مصالحے، ٹافیاں برآمد ہوئیں، 2 دکانیں سیل کی گئیں۔
سوات میں کیمیکل وناقص صفائی پرآئس کریم یونٹ اورریسٹورنٹ کو سیل کیا گیا، اپردیر، ہری پور، لکی مروت میں بیکری یونٹ اور 2 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ سوات میں 60 کلو مردہ مرغیاں برآمد کی گئیں۔