کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے پوش علاقے کلفٹن بلاک ون میں فائرنگ سے ایک شخص کے ہلاک اور دوسرے کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔
کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ون میں فائرنگ سے ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ پولیس نے زخمی دوست کی مدعیت میں درج کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول دیپک اور وکاش ہولی کے تہوار سے گھر لوٹ رہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم ملزمان نے گاڑی روک کر دیپک کو ٹارگٹ کیا جبکہ وکاش بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوا۔
دیپک ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ وکاش ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتول دیپک اور وکاش کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں تھی۔